معروف سائنسدان کا اٹلی کو حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ
روم(این این آئی)معروف اطالوی سائنسدان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ان کے ملک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کام کرتے دکھائی نہیں دے رہے اور عوام کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے حکمت عملی کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی جہاں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، نے 3 ہفتوں کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کر رکھا ہے تاہم گزشتہ 3 روز میں وہاں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے 6 ہزار ہے۔پدوا یونیورسٹی کے مائیکرو بائیولوجی کے پروفیسر ایندریا کریسانتی نے بتایا کہ ان میں سے کئی نئے کیسز ان لوگوں کے ہیں جو اپنے اہلخانہ کے افراد سے منتقل ہوئے۔انہوں نے کہاکہ کم علامات والے افراد کو گھروں میں آئیسولیٹ ہونے کا کہنے کے بجائے حکام کو ایسے مراکز بنانے چاہیے جہاں وہ اپنے اہلخانہ سے دور ہوں جیسا چین میں کیا گیا۔
جہاں دسمبر کے مہینے میں وائرس پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کیا کوئی مشکلات کھڑی کر رہا ہے، ا