جمہوریہ کوریا، سکول کے نئے سال کا آغاز 9 اپریل سے ہو گا

  جمہوریہ کوریا، سکول کے نئے سال کا آغاز 9 اپریل سے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(شِنہوا)جمہوریہ کوریا نے نوول کروناوائرس کی وبا ء کی بڑھتی ہوئی تشویش کے باعث رواں سال 9اپریل سے سکول کے نئے سال کا بتدریج آغاز آن لائن کلاسز کے ذریعے کرنے کافیصلہ کیاہے۔جمہوریہ کوریا کے وزیراعظم چھونگ سائے کیون نے نوول کروناوائرس بارے اقدامات کیلئے منعقدہ حکومتی اجلاس میں بتایا کہ سکول کے نئے سال کا آن لائن کلاسز کے ساتھ بتدریج آغاز9اپریل سے ہوگا کیونکہ سکول کے سالانہ دنوں کی تعداد اور کالج میں داخل ہونے کیلئے امتحان کے شیڈول میں غیر محدود مدت تک تاخیر کوئی آپشن نہیں ہے۔
چھونگ نے کہاکہ سکولز میں بچوں کی حفاظت کرنا بہت مشکل ہوگا کیونکہ ابھی بھی چند بیماریاں تاحال نہیں مل پارہیں، انہوں نے مزید کہاکہ سکولز کی بیماریاں گھروں اور مقامی برادریوں میں پھیلنے کے خدشات تاحال موجود ہیں۔تازہ ترین اعداد کے مطابق جمہوریہ کوریا میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 125مزید مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد9ہزار786ہوگئی ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق ہائی اور مڈل سکول سینئرزکیلئے آن لائن کلاسز 9اپریل سے شروع ہوں گی باقی ہائی اورمڈل سکول کے طلبہ اور پرائمری کے چوتھے سے چھٹے درجے کے لئے 16اپریل اور پرائمری سکول کے پہلے سے تیسرے درجے کیلئے آن لائن کلاسزکا اجرا 20اپریل سے ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -