ہانگ کانگ کا قرنطینہ کی خلاف ورزیوں کو بر داشت نہ کرنے کا عزم

ہانگ کانگ کا قرنطینہ کی خلاف ورزیوں کو بر داشت نہ کرنے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے منگل کے روز اس عزم کو دہرایا ہے کہ ملک میں آنے والے مسافروں کے لازمی قرنطینہ کے احکامات کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نوول کروناوائرس کے خلاف جنگ میں ذاتی نظم و ضبط اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔کیری لیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ یہ کیسز سات روز قبل 300 تھے تاہم یہ اب بڑھ کر پیر تک 600 تک پہنچ گئے ہیں،اس سے زیادہ تر ہانگ کانگ کے وہ باشندے شامل ہیں جو دیگر ممالک سے واپس آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں اضافی درآمد شدہ کیسز کے بعد سینکڑوں ہزاروں لوگ وبا کے خلاف مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
جن پر دبا بھی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -