برازیل، وبائی مرض کے درمیان1کروڑ 42 لاکھ سرجیکل ماسک تقسیم

  برازیل، وبائی مرض کے درمیان1کروڑ 42 لاکھ سرجیکل ماسک تقسیم

  

براسیلیاّ(شِنہوا)برازیل کی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلا پر قابو پانے کی کوششوں کے سلسلے میں ملک بھر میں ایک کروڑ 42 لاکھ سرجیکل ماسک تقسیم کئے ہیں، یہ بات وزارت صحت نے بتائی ہے۔ا س کے ساتھ ساتھ حکومت نے طبی شعبے کو درکار حفاظتی اشیا اور جراثیم کش ادویات کے ساتھ ساتھ 2 کروڑ 40 لاکھ نان سرجیکل پروسیجرز کے لیے دستانے ، 7 لاکھ 42 ہزار ہاسپٹل سکربس،60 ہزار عینکیں اور 1 لاکھ 68 ہزار صفائی والی الکوحل کی بوتلیں بھجوائی ہیں۔یہ زیادہ تر سامان ساؤپولو بھجوایا گیا ہے جو کہ برازیل میں وبائی مرض کے پھیلا کا مرکزی مقام ہے۔وزارت کے مطابق حکومت فراہمی یقنیی بنانے کے لئے مزید حفاظتی سازوساما ن کا حصول جاری رکھے گی جبکہ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ ماسکس اور دیگر اشیا کی کمی طبی کارکنوں کی زندگی اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو خطرے سے دو چار کررہی ہے۔برازیل نے اب تک اس وائرس کے 4ہزار 579 مصدقہ کیسز رپورٹ کئے ہیں جو کہ نمونیا کا باعث بنتا ہے جبکہ اس مرض سے اب تک 159 اموات رپورٹ ہو ئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -