کروناوائرس کیخلاف جنگ، بلدیاتی اداروں کو ایک ماہ کیلئے ورکرز بھرتی کرنیکاحکم

کروناوائرس کیخلاف جنگ، بلدیاتی اداروں کو ایک ماہ کیلئے ورکرز بھرتی ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے بلدیاتی اداروں کو ایک ماہ کیلئے ڈیلی ویجز پر سینٹری ورکرز بھرتی کرنیکے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن، تحصیل کونسل، میونسپل (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

کارپوریشن، ٹاون کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سینٹری ورکرز 30دن کیلئے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لکھے جانیوالے مراسلہ کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن زیادہ سے زیادہ 150سینٹری ورکرز بھرتی کر سکتی ہے، میونسپل کارپوریشن 120، میونسپل کمیٹیز 100 اور ٹاون کمیٹیز زیادہ سے زیادہ 50سینٹری ورکرز ڈیلی ویجز پر رکھ سکتی ہے۔

حکم،ورکرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -