کراچی، میاں بیوی کے اغو کی کوشش ناکام، 10ملزمان گرفتار

  کراچی، میاں بیوی کے اغو کی کوشش ناکام، 10ملزمان گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ15 پر اطلاع ملی تھی کہ 10 ملزمان میاں بیوی کو اغوا کرنے کیلیے بوٹ بیسن کے علاقے میں پہنچے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواکاروں کو گرفتار کرکے حساس ادارے کی جعلی وردیاں اور جعلی میڈیا کی گاڑیاں برآمد کرلیں۔اغواکار واردات کرنے لاہور سے کراچی آئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق معاملہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے تاہم مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے اس ضمن میں بتایا کہ ملزمان مغویوں کی منتقلی کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کے یونیفارم استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعلی یونیفارم اور میڈیا کے جعلی کارڈ استعمال کرتے تھے۔ شیراز نذیر نے بتایاکہ ابھی ملزمان تصور نامی شہری اس کی بیوی پروین اور 2 بچوں کو اغوا کرنے آئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 3گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -