کورونا وائرس، پیپسی کا لاکھوں افراد تک خوراک پہنچانے کا عزم

کورونا وائرس، پیپسی کا لاکھوں افراد تک خوراک پہنچانے کا عزم

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پیپسی کو پاکستان نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں افراد تک خوراک پہنچانے کے پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت پیپسی کو فلاحی اداروں کے اشتراک کے ذریعہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کرے گا۔ کورونا وائرس جیسے وبائی امراض نے ملک بھر میں کاروبار پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ پیپسی کو پاکستان اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرقان احمد سیدکا کہنا ہے کہ: ''اس سنگین بحران میں پیپسی کو متاثرہ لوگوں کو معاونت فراہم کرنے میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پیپسی کو پاکستان نے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے" پروگرام کاآغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کی معاشرتی اور معاشی ترقی سے ہماری وابستگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہم ایسے شراکت داروں کو تلاش کر رہے جس کے ذریعہ جلد از جلد 50 لاکھ لوگوں کو غذائی اشیاء فراہم کی جاسکیں۔ فرقان سید کا کہنا تھا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور ہم مل کر اس چیلنج پر قابو پالیں گے۔"کورونا وائرس سے ملک معاشی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ذرائع آمد ن سے محروم ہورہے ہیں۔ خاص طور پر دیہاڑی دار مزدور ان حالات میں خطرے سے دوچار ہیں۔ ان حالات میں پسماندہ طبقات کی غذائی ضروریا ت کا پورا کرنا اولین ترجیح بن چکی ہے۔ اسی حوالے سے پیسی کو کی جانب سے فلاحی اداروں کے تعاون سے اس ہنگامی امدادی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جوکہ نچلی سطح پر سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -