شہر قائد میں مفت راشن لیکر دکانوں میں فروخت کرنے کا انکشاف

شہر قائد میں مفت راشن لیکر دکانوں میں فروخت کرنے کا انکشاف

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مفت راشن لیکر دکانوں میں فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے، متاثرین نے مفت راشن خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مخیر حضرات کی جانب سے تقسیم راشن دکانوں پر بیچا جانے لگا، گلستان جوہر میں مفت راشن لیکر دکانوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں موجود بھکاری مافیا مخیر حضرات کی جانب راشن لے کر اپنے استعمال میں لاتے ہیں اور فروخت کردیتے ہیں۔متاثرین کے مطابق مفت راشن خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، غریبوں کی حق تلفی میں ایسے دکاندار برابر کے شریک ہیں۔شہر میں لاکھوں سفید پوش خاندان بھوک وافلاس کا شکارہیں، تاہم حکومتی سطح پر ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، جن سے مستحقین کی مدد کی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -