صدرپاکستان فوری قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، آئی ایل ایف

  صدرپاکستان فوری قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، آئی ایل ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کے مزید61کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہو گئی ہے، وائرس سے 7 مریض انتقال کر چکے ہیں جب کہ41 مریض بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے، حیدرآباد میں 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ کراچی میں ضلع جنوبی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 56 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، ضلع کے اندر سول لائن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، 56 میں سے 30 مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے جب کہ 26 مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔ ضلع میں کرونا سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گارڈن اور صدر میں 5، 5 کیس، آرام باغ میں ایک کیس رپورٹ ہوا، لیاری سے کرونا وائرس کے 3 مریض رپورٹ ہوئے، جب کہ ضلع غربی میں کرونا وائرس کے 7 مریض سامنے آئے۔حیدرآباد میں نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا متاثرین کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، رپورٹ منفی آنے تک مریضوں کو زیر علاج رکھا جائے گا، اس کے علاوہ جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا ہے۔