فلاحی اداروں نے بند کیے گئے غسل، کفن اور سرد خانے کھول دیئے

فلاحی اداروں نے بند کیے گئے غسل، کفن اور سرد خانے کھول دیئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں کام کرنے والے دو بڑے فلاحی اداروں نے کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیے جانے والے غسل، کفن اور سرد خانے کھول دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے روح رواں فیصل ایدھی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سرد خانوں اور غسل خانوں کو کھول دیا ہے، کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کو بھی غسل دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اہلخانہ کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا تو غسل دینے والے حفاظتی انتظامات کرلیں گے۔دوسری جانب رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ سرد خانوں، غسل خانوں کو حفاظتی اقدامات کے بعد کھول دیئے ہیں، چھیپا ایمبولینس میں کرونا ٹیم تشکیل دی ہے اور اسٹاف کو الگ کیا ہے۔رمضان چھیپا نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق ایمبولینس الگ کررکھی ہے، ایمبولینس عملہ مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کررہا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایدھی اور چھیپا ویلفیئر نے اپنے تمام غسل و کفن اور سرد خانے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام انتظامات کو فوری روک دیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے پیاروں کی میتوں کے لیے ادارے پر دباؤ نہ ڈالیں کیونکہ یہ قدم مجبوری کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -