رقم کی فراہمی، بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف

  رقم کی فراہمی، بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف کرادی ہے، جس کے تحت ضرورت مند خاندان کے ایک فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف کرادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایپ سے لاک ڈاؤن میں روزگارسے محروم افرادکورقم فراہم کی جائیگی، سندھ حکومت ضرورت مندخاندان کے ایک فردکورجسٹرڈکرے گی۔گذشتہ روز حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کانظام تبدیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم میں ڈپٹی کمشنراوربلدیاتی نمائندوں کاکردارختم کر دیا تھا اور کہاتھا کہ نئے نظام کا اعلان آج کیا جائے گا۔راشن انتظامیہ کے بجائے فلاحی اداروں کے ذریعیتقسیم کیا جائیگا، فلاحی ادارے اپنے وسائل بھی استعمال کریں گے اور حکومت مددکرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -