اشتیاق بیگ کا میر جاوید الرحمن کی وفات پر اظہار تعزیت

اشتیاق بیگ کا میر جاوید الرحمن کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمن کی وفات کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمن کی صحافتی شعبے اور ملک وقوم کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ میر جاوید الرحمن کی وفات سے میڈیا ایک عظیم صحافی سے محروم ہوگیا جس کا خلا کبھی پورا نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ، میر جاوید الرحمن مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)