چیئرمین جنگ گروپ میر جاوید رحمان انتقال کر گئے

  چیئرمین جنگ گروپ میر جاوید رحمان انتقال کر گئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کراچی میں انتقال کرگئے۔صحافت کی زندگی سے طویل عرصے تک وابستہ رہنے والے میر جاوید رحمان دوران علاج انتقال کرگئے۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں پھیپڑوں کا کینسر لاحق تھا۔مرحوم میر جاوید جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی تھے۔میر جاوید رحمان کو کچھ روز قبل ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ رپورٹ کے مطابق میر جاوید کو شوگر اور پھیپھڑوں کا کینسر تھا۔ انہیں اسپتال میں دورانِ علاج دل کا دورہ بھی پڑا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے گزشتہ روز پیر 30 مارچ کو ان کے چھوٹے بھائی میر شکیل الرحمان جو نیب کی حراست میں ہیں، انہیں بڑے بھائی سے کراچی جا کر عیادت کرنے کیلئے ایک روز کی مہلت دی گئی تھی، تاہم بھائی سے ملاقات سے قبل ہی وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -