100افراد ٹرک کے ذریعے پنجاب داخل، سکریننگ انتظامات زیرو

  100افراد ٹرک کے ذریعے پنجاب داخل، سکریننگ انتظامات زیرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نورپورنورنگا (نامہ نگار)کراچی وسندھ کے دیگر اضلاع سے چھپ کر مختلف ذرائع سے بغیر سکریننگ پنجاب کے ضلع بھاولپور میں آنے والے افراد کاسلسلہ تھم نہ سکا،گزشتہ روز بھی موٹر وے پولیس نے ظاہر پیر کے نزدیک حضرت حمید الدین حاکم ٹول پلازہ پر کراچی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

سے آنے والے ایک ٹرک کو روکا اور اس سے پوچھا کہ ٹرک کے اندر کیا ہے تو ڈرائیور نے بتایا کہ ٹرک خالی ہے،شک ہونے پر جب موٹر وے پولیس نے ٹرک کی تلاشی لی تو گیس سلنڈرزکے پیچھے چھپے تقریباً ایک سو افراد ٹرک میں سوار تھے جو بھاولپور آنے کیلئے کراچی سیسوار ہوئیتھے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنا طویل فاصلہ طے کر کے آنے والے افراد کو نہ ہی سندھ میں کسی نے روکا اور نہ ہی سندھ پنجاب بارڈر پر ان کو چیک کیا گیا ہے اتنے طویل راستے میں کیا کوئی پولیس یا ایجنسی نے انہیں چیک نہیں کیا اور سندھ کے بعد پنجاب میں بھی یہ ٹرک داخل ہوگیا صادق آباد رحیم یار خان سے ہوتا ہوا ظاہر پیر کے مقام پرپکڑا گیا، لوگوں کو تو شائد اتنی سنگین صورتحال کا ادارک نہیں لیکن اداروں کو چاہئیے اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کرنے کی کوشش کریں،سماجی حلقوں نے کمشنر بھاولپور سے مطالبہ کیا کہ سندھ پنجاب بارڈر پر سندھ سے آنے والی تمام ترٹریفک کی تلاشی اور وہاں سے آنیوالے افراد کی باقاعدہ سکریننگ کا مؤثر انتظام کیاجائے۔سندھ سے کوٹ سبزل کے راستے پنجاب میں داخل ہونیوالی مسافرکوسٹراوردیگرمسافرٹرانسپورٹ کوسندھ پنجاب بارڈرسے سندھ کی طرف واپس بھجوادیا ایس ایچ اوجام محمداعجازلاڑکی قیادت میں پولیس نفری سندھ پنجاب بارڈرپر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اورکسی بھی مسافر بس،کوسٹرکو پنجاب داخل نہیں ہونے دیا جارہا قبل ازیں پاک فوج اوررینجرزکے دستے نے کوٹ سبزل میں فلیگ مارچ کیا اورامن وامان کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا اورپولیس کے مثالی اقدامات کوسراہا تھانہ کوٹ سبزل کے ایس ایچ اوجام محمداعجازلاڑنے پاک فوج اوررینجرزکے افسران کو ناکہ بندی اوردیگرحفاطتی اقدامات بارے بریف کیا۔
زیرو