محکمہ ڈاک: ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی شروع،آپریشن تیز

  محکمہ ڈاک: ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی شروع،آپریشن تیز

  

ملتان (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرمحکمہ ڈاک نے کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے پیش نظرمحکمہ ڈاک کے ریٹائرڈپنشنرزکوملک بھرکی طرح جنوبی پنجاب میں بھی ان کے گھروں پرجاکر پنشن کی ادائیگی شروع کردی ہے۔محکمہ ڈاک کے مطابق پاکستان پوسٹ ساؤتھ پنجاب سرکل کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ملٹری اور پوسٹ آفس کے ان ریٹائرڈپنشنرز کو (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

جنہوں نے فروری 2020ء کی پنشن وصول کرلی تھی ایڈوانس پنشن ان کے گھروں پرجاکردی جارہی ہے۔اس سلسلے میں جنوبی پنجاب سرکل میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اورادائیگی کاعمل بھی شروع ہوگیاہے۔پوسٹل سروسزسرکل ا?فس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراسحق بلوچ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ملٹری اورپوسٹ ا?فس کے ریٹائرڈپنشنروں کی مجموعی تعداد 93495ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکل ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ پوسٹ ماسٹرجنرل جنوبی پنجاب سرکل ڈاکٹرمحمد اکرم نواز خودلے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ادائیگی کاعمل 2اپریل تک مکمل کرلیاجائے گا۔اگرکسی پنشنرکوپنشن نہ ملے تووہ پاکستان پوسٹ کی ہیلپ لائن نمبر061-9200373پررابطہ کرسکتاہے۔

آپریشن تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -