غریب، مزدوراوردیہاڑی دار طبقہ میرااثاثہ، جاوید اقبال وڑائچ

  غریب، مزدوراوردیہاڑی دار طبقہ میرااثاثہ، جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ کوروناسے بچاؤ کیلئے عوام احتیاطی تدابیر پرعمل پیراہوں‘ پریشانی کی اس گھڑی میں عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے‘ حلقہ کے عوام کے دکھ سکھ میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ غریب‘ مزدوراوردیہاڑی دار طبقہ ہی میرااثاثہ ہے اورمجھے ان پرفخرہے۔اپنی نگرانی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

میں راشن بیگز کی تیاری کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناسے ہم نے مل کرلڑناہے اس کے لیے عوام اپنی سرگرمیاں محدودرکھے اورگھروں میں رہے۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی صورت میں صاحب استطاعت لوگ یومیہ اجرت والے لوگوں کی کفالت کریں‘ شاید یہ نیک عمل کر کے ہم اللہ کو راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔اس موقع پر چوہدری فاروق وڑائچ اورحاجی غلام کبریابھی موجودتھے۔جبکہایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم کروناوائرس سے بچاؤکیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کوچاہیے کہ حکومت کاساتھ دیں اورکروناوائرس سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ اس موذی وائرس سے ہم سب محفوظ رہ سکیں‘ کم وسائل کے باوجود وزیراعظم عمران خان کاکروناریلیف فنڈکااجراء کرنالائق تحسین ہے جس سے لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے افرادکوریلیف ملے گااور25لاکھ مستحق خاندانوں کو4ہزارروپے ماہانہ امدادی پیکیج فراہم کرنابھی حکومت کابہترین فیصلہ ہے۔ اپنے بیان میں چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ عوام کوچاہیے کہ وہ حکومت کاساتھ دیں اوراپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ اورآپ کے بچوں کی صحت وباء سے محفوظ رہے‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوران کی پوری ٹیم وباء سے بچاؤکے لیے تمام ترصلاحیتیں اوروسائل بروئے کارلارہے ہیں‘ شہری مکمل احتیاط کریں‘ حکومت نے کم وسائل کے باوجودوباء سے بچاؤکے لیے تاریخی کروناریلیف فنڈکے پیکیج کااعلان کیاہے جس سے لاک ڈاؤن میں بے روزگارہونے والے افرادکوریلیف ملے گا۔

اثاثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -