پرائیویٹ سکولز کا فیسیں کم کرنے سے انکار، مذاکرات فلاپ

پرائیویٹ سکولز کا فیسیں کم کرنے سے انکار، مذاکرات فلاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ سکولز مالکان نے کرونا وائرس کے باعث چھٹیوں پر طلبا وطالبات کی فیسیں کم کرنے سے انکار کر دیا‘صوبائی وزیر کیساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز مالکان کی تنظیموں کے نمائندہ وفد نے لاہور میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے ساتھ ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کے پرائیویٹ سکولز کی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

نمائندگی فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولزکے صدرشیخ محمد اکرم نے کی۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کے باعث ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور انسانی جانیں بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں پرائیویٹ سکولز کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں ہونے والی چھٹیوں کی فیس20فیصد کم کریں اور طلباوطالبات کے والدین کو ریلیف دیں مگر پرائیویٹ سکولزتنظیموں کے وفد نے فیسوں میں رعایت سے یکسر انکار کرد یا اور اٹھ کر چلے گئے جس پر حکومت اور پرائیویٹ سکولز تنظیموں کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
فلاپ