صوبہ بھرمیں عدالتی اوقات آج سے تبدیل
ملتان (کورٹ رپورٹر)صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتی اوقات آج سے تبدیل ہوگئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
جاری کر دیا ہے۔ نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگا۔جس میں سوموار سے جمعرات اور ہفتے کے دن صبح 8 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک کیسز پر سماعت ہوگی جبکہ دوپہر 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز و کھانے کا وقفہ ہوگا۔جمعہ کے روز مقدمات کی سماعت صبح آٹھ بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹفکیشن جاری کیا تھا۔
تبدیل