پی سی بی ملک میں انٹر نیشنل سیریز کے انعقاد کیلئے پر عزم

  پی سی بی ملک میں انٹر نیشنل سیریز کے انعقاد کیلئے پر عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پرعز م ہیں کہ پی سی بی حالات ٹھیک ہونے کے بعد ملک میں کھیلی جانے والی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گا اور امید ہے کہ اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی سکندر بخت،باسط علی،محمد وسیم،عمران نذیر،راشد لطیف،معین خا ن اس حوالے سے کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم نے اس سال اپنے ملک میں کئی سیریز کا انعقاد کرنا ہے حالات کی وجہ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا پیپر ورک اسی طرح سے جاری رکھے اور اپنی کوششوں میں لگارہے کیونکہ اگر حالات ٹھیک ہونے پر بورڈ نے اقدامات کئے تو پاکستان کی کئی سیریز خطرہ میں پڑسکتی ہے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اپریل میں شیڈول تھی اس کو ری شیڈول کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے بنگلہ کرکٹ بوردڈ سے رابطہ میں رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان حالات کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان سپر لیگ متاثر ہوچکی ہے مزید کرکٹ کا نقصان ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان حالات میں بھی دیگر کرکٹ بورڈز سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ کو مزید نقصان نہیں ہوگا اور جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے اس کے بعد زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلش کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی مسلسل رابطہ میں رہے۔