صوبہ بھرمیں متعدد ججز کے تبادلے

  صوبہ بھرمیں متعدد ججز کے تبادلے

  

ملتان (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے 59 ایڈیشنل سیشن ججز، 14 سینئر سول ججز اور 93 سول ججز (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز محمد نواز بھٹی کو ملتان سے حافظ آباد، شہزاد رضا کو لاہور سے ملتان، کاشف قیوم کو ملتان سے راولپنڈی،ملک امان اللّٰہ خان کو شیخو پورہ سے ملتان، محمد پرویز نواز کو میلسی سے ملتان، عمران شفیع کو ملتان سے میلسی، سینئر سول ججز برائے فیملی ڈویثرن مکرم حسین کو ملتان سے شیخو پورہ، نوید کامران کو شیخو پورہ سے ملتان، سول ججز حسن اقبال کو میاں چنوں سے ملتان، عمیر علی خان اور خاقان بابر خان کو مظفرگڑھ سے ملتان، عمران خان لودھی کو ملتان سے گجرات، ساجدہ محبوب عالم خان کو رحیم یار خان سے ملتان،مدثر نواز کو ملتان سے سرگودھا، سعدیہ لقمانی کو ملتان سے مظفر گڑھ، برکت علی کو ملتان سے رحیم یار خان،گلشن حیات کو بہاولنگر سے ملتان،مہناز حیات کو خانیوال سے ملتان،مبارک علی کو ملتان سے میاں چنوں تبدیل کردیا گیا ہے۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -