میپکو دفاترملازمین سے فل، کرونا پھیلنے کا خدشہ

  میپکو دفاترملازمین سے فل، کرونا پھیلنے کا خدشہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)(میپکو)انتظامیہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔سرکاری دفاتر میں کم از کم ملازمین کے ذیعے انتظام(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

و انفرام چلانے،دفاتر میں ایک میٹر (تین فٹ)فاصلہ رکھنے۔50 سال سے زائد عمر کے ملازمین اور غیر صحت ملازمین کو دفاتر میں طلب نہ کرنے کے احکامات پر عملدرا?مد نہیں ہو سکا۔میپکو ہیڈ کوارٹر اور ملحقہ دفاتر میں سینکڑوں ملازمین اور افسر بدستور ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ملازمین کی بڑی تعداد دوسرے شہروں اور قصبات سے میپکو دفاتر پہنچنے پر مجبور کر دی گئی ہے۔حکومتی ہدایات پر پبلک ڈٰیلنگ پر پابندی کے تحت صارفین کا میپکو ہیڈ کوارٹر میں داخلہ بند ہے۔ملازمین اور افسروں کی حاضری اور دفتری اوقات میں موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامی احکامات کے تحت میپکو کے ایڈمن (ایچ آر اینڈ اے)ڈائریکٹوریٹ،فنانس ڈائریکٹوریٹ،کمرشل ڈائریکٹوریٹ،فنانس ڈائریکٹوریٹ،پلاننگ اینڈ انجینئرنگ،ڈائریکٹوریٹ،پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ،ٹرانسپورٹ ونگ،سپورٹس ڈائریکٹوریٹ،سول ڈیپارٹمنٹ،مارکیٹنگ اینڈ ٹیرف ڈٰپارٹمنٹ،پبلک ریلیشن ڈٰپارٹمنٹ،ریجنل سرویلنس،مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس،ریجنل کمپلینٹ سنٹر،میپکو کمپیوٹر سنٹر میں سینکڑوں ملازمین فرائض ادا کر رہے ہیں اور تمام افسروں اور ملازمین کو روزانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے حاضری ہونے کی ہدایت ہے۔ملازمین خوفزدہ اور خوف و ہراس کا شکار ہیں اور سوشل میڈیا،واٹس ایپ اور میسنجر کے ذریعے انتظامیہ اور یونین عہدیداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس سے بچاؤکی حفاظتی تدابیر اور گائیڈ لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنیا اجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -