ہارٹ اٹیک،ہدایتکار اعظم رضا کا ایران میں انتقال، مشہد میں سپرد خاک، آج قل خوانی، فنکاروں کااظہار تعزیت

ہارٹ اٹیک،ہدایتکار اعظم رضا کا ایران میں انتقال، مشہد میں سپرد خاک، آج قل ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینئر سٹیج ڈرامہ ہدایتکار اعظم رضا کو گزشتہ روزایران میں مشہد کے قبرستان میں سپرد خاک (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کر دیا گیا۔وہ ایران زیارات کے لئے گئے تھے جہاں وہ ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے اور انہیں ان کی وصیت کے مطابق مشہد کے قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی غائبانہ نمازجنازہ آبائی علاقہ کہروڑ پکا میں ادا کی گئی۔ انکے بھائی فیصل رضانے بتایا کہ قل خوانی آج دن10بجے مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ دریں اثنا آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رمضان شہزاد اورفنکاروں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -