مڈل نتائج کااعلان،ضلع ملتان میں 33975سٹوڈنٹس پاس

  مڈل نتائج کااعلان،ضلع ملتان میں 33975سٹوڈنٹس پاس

  

ملتان، خانیوال، جام پور(سٹاف رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام مڈل سالانہ امتحان2020ء میں ضلع ملتان کے پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے ناموں کااعلان کردیا گیا ہے،نتائج کے مطابق ضلع ملتان سے کل 37124طلباو طالبات کی رجسٹریشن کی گئی۔ان میں سے 36117نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

33975پاس ہوئے،ضلع ملتان کا نتیجہ 94.07فیصد رہا،نتائج کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قادر پورراں کے طالب علم محمد شرجیل نے500میں سے 482نمبر لے کر ضلع بھر میں پہلی اور لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی،القریش ماڈل سکول کے فیض الحسن نے 479نمبر لے کرضلع میں دوسری اور لڑکوں میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی،ڈیسنٹ لائف پبلک ہائی سکول کی طالبہ مقدس رفیق اور شجاع ا?باد پبلک سکول کی خدیجہ علی کاظمی نے 477نمبر لے کر ضلع بھر میں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق لڑکوں میں القریش ماڈل سکول کے محمد رضا نے 475نمبر لے کرضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی،طالبات میں خدیجہ علی کاظمی اور مقدس رفیق نے 477نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی،پنجاب پبلک گرلز ہائی سکول شجاع ا?باد کی عاتکہ امتیاز نے476نمبر لے کر دوسری،اور شجاع ا?باد پبلک سکول کی مصفرہ زینب نے 471نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ حکومت پنجاب نے مڈل ستینڈرڈ امتحانات کے نتائج کا اعلا ن کردیا ہے۔پیک کے تحت ہونے والے امتحانات کے نتائج کے مطابق 36اضلاع میں ضلع خانیوال نے98.93فی صد کے ساتھ پہلی،چنیوٹ نے98.51فی صد کے ساتھ دوسری جبکہ اوکاڑہ نے 98.09فی صد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔جبکہ مجموعی طور پر مڈل سٹنڈرڈ کا نتیجہ87.33فی صدرہا قابل ذکر بات ہے کہ لاہور نے71.12فی صد کے ساتھ36ویویں اور ٓخری پوزیشن حاصل کی۔ضلع خانیوال کے نمایاں پوزیشن کے بارے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز ملتان شوکت علی خان شیروانی نے ہمارے نمائندہ کو بتایا ہے کہ یہ قابل فخر بات ہے کہ کلاس کے بہتر مانیڑنگ اور بہترین طالب علم کو مانیٹر بنانے سے بہترین نتائج حاصل کیے گئے اس میں اساتذہ،طالب علموں ادارے کے سربراہ اور سی او ایجوکیشن کے محنت کے ساتھ ساتھ والدین کی نیک خواہیش اور دعائیں بھی شامل تھیں انہوں نے مزید بتایا کہ جب مڈل کے امتحانات ہوئے تو وہ اس وقت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خانیوال تعینات تھے اور انہوں نے اپنے اساتذہ کو طالب علموں بہترین انداز میں تیاری کرنے کی ہدایات لمحہ بہ لمحہ دیں جس پر عمل کرکے شاندار نتائج حاصل کیے گئے جو ان کے لیے قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ جب نیک نیتی سے کام کیا جائے تو اللہ تعالہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے اور کامیابی قدم چومتی ہے انہوں نے تمام طالب علموں کو اپنا بچہ سمجھ کر ان کی تعلیم و تربیت کروائی جس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ خانیوال سے کل 30708طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی اور30380طلباء و طالبات نے98.93فی صدی کی شرح سے کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔مڈل کے نتائج کے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملتان دسویں اور لاہور جو صوبائی دارحکومت بھی ہے جہاں وززیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم،ڈی پی آئی سمیت صوبہ بھر کے اعلی افسران تعلیمی اداروں کو مانیٹر کررہے ہوتے ہیں نے 70فی صد کے ساتھ36ویں اور آخری پوزیشن حاصل کی جو فکر انگیز اور ارباب اختیار کے لیے چیلنچ ہے۔مڈل سٹینڈرڈ کے سالانہ نتائج کا اعلانکردیاگیا۔ ضلع راجن پور میں تمام پوزیشن سرکاری سکولوں نے حاصل کر لی۔ ہائی سکول کوٹلہ عیسن نے پہلی۔ گرلز کینال کالونی نے دوسری جبکہ گرلز سٹی ہائی سکول جام پور نمبر دو نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نام پیدا کر لیا۔ کامیابی کا تناسب 95.47رہا۔ صوبہ میں راجن پور کی نویں پوزیشن۔ ضلع راجن پور میں مڈل کے سالانہ امتحان میں چودہ ہزار پانچ سو سترہ بچوں نے حصہ لیا جبکہ تیرہ ہزار اٹھ سو انہتر بچے پاس ہو ئے۔ مجموعی طور پر پنجاب کے 87.33فی صدمیں سے راجن پور کا95.47فی صدرہا۔ پنجاب نے صوبہ بھر میں سے نویں نمبر پر پوزیشن حاصل کی۔ سی ای او تعلیم راجن پور ثناء اللہ سہرانی نے راجسٹرارامتحانات عامر منصور پتافی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع راجن پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلہ عیسن کے طالب علم عمیر اکبر نے489نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی راجن پور کی طالبہ آشناء حرم نے 488نمبر لے کرکے دوسری پوزیشن جبکہ گرلز سٹی ہائی سکول نمبر دو جام پور کی طالبہ ثانیہ صابر نے 487نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح عارضہ شوکت گرلزہائی سکول کینال کالونی راجن پور۔ محمد عزیر دانش سکول فاضل پور نے چار سو ستاسی نمبر حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں سے کسی نے کوئی پوزیشن حاصل نہ کر سکے۔ شاندار نتائج کی نتائج کی بنا پر ہیڈمسٹریس گرلز کینال کالونی راجن پور میڈیم نگہت گل۔ گرلزہائی سٹی ہائی سکول جام پور میڈیم فرحت یاسمین کوممبر قومی اسمبلی جعفرخان لغاری۔ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفرخان لغاری۔ صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری۔ چیرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور نائید۔ کنٹرولر بورڈ اور ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ڈیرہ پرو فیسر قیصر عباس کاظمی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی خان۔ سابق سی ای او تعلیم سید ہدایت اللہ شاہ۔ سابق ڈی ای او ملک محمد رمضان۔ ڈی ای او سیکنڈیری میڈیم طاہرہ شاہین۔ پی ٹی یو کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری۔ حسین تبسم ودیگر نے مبارک باد دی ہے۔

پاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -