ابدالی مسجد: چینی پاشندے میں کرونا وائرس کی تصدیق، حالات خراب

    ابدالی مسجد: چینی پاشندے میں کرونا وائرس کی تصدیق، حالات خراب

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور مختلف مراکز صحت پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ڈاکٹروں سمیت نرسز،پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ حفاظتی کٹس جس میں گلوز،ماسک اور حفاظتی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

لباس شامل ہیں سے محروم ہیں جبکہ بیشتر کورونا کے شبہ میں آنے والے مریضوں کو انہی ہسپتالوں اور مراکز صحت سے دیگر بڑے ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے ایسے حالات میں بیشتر ہیلتھ عملہ عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے ادھر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہسپتالوں اور مراکز صحت پر کام کرنے والے عملے کو حفاظتی لباس فراہم کئے جائیں،مزید برآں پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز بھی نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے میں حفاظتی سامان تقسیم کیا۔ ابدالی مسجد قرنطینہ میں موجود چینی شہری اکسٹھ سالہ علی کی طبعیت سوموار کی رات اچانک خراب ہونے پر علی کو کورونا کے شبہ میں آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے تھے تاہم گزشتہ روز موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق علی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی تاہم اس حوالے سے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی رہنما صائمہ انصاری نےے جبکہ وارڈ میں موجود عملہ بغیر این نائینٹی فائیو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کے بغیر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہے،ادھر ہسپتال کے دو ڈاکٹروں سمیت ملتان کے رہائشی دیگر پانچ مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ قرنطینہ ملتان میں ڈیوٹی کرنے والے ایس پی سٹی جاوید خان کو کورونا کے شبہ میں گزشتہ روز آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ شبہ میں ایک اور مریضہ بھی زیر علاج ہے۔ادھر گورنمنٹ آف پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کی 6 میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر کے طالبعلموں کو متعلقہ شعبوں کے ذریعے بلوائیں اور ان سے کورونا وائرس کے حوالے سے رضا کارانہ طور پر کام لیا جائے۔ جس کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے تمام وائس چانسلرز کو مزید معلومات بھی آج پہنچا دی جائیں گی۔

چینی باشندہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -