ٹوکیو میں ری شیڈول اولمپک گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، بورڈ لگ گیا

  ٹوکیو میں ری شیڈول اولمپک گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، بورڈ لگ گیا

  

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو میں ری شیڈول اولمپک گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن نصب ہو گیا، ادھر کورونا کے مارے ایتھلیٹس نے اپنے گھروں کو ہی ٹریننگ سنٹر بنا لیا، نشانہ بازی، سائیکل سواری اور کِک باکسنگ توجہ کا مرکز بن گئی۔کھیلوں کا عالمی میلہ "ٹوکیو اولمپکس" خبروں کی زینت بن گیا، جان لیوا وائرس کورونا کے باعث گیمز ملتوی ہوئیں، پھر نیا شیڈول جاری ہو گیا اور اب جاپان کے خوبصورت شہر میں گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی نصب ہو گیا، کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔دوسری جانب کھلاڑیوں میں جہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں پر انہوں نے گھر میں رہتے ہوئے تیاریاں تیز کر دیں۔ امریکی کراٹے کی خاتون کھلاڑی کی نشانہ بازی اور فائٹر کی ککنگ زبردست پریکٹس کی۔سائیکلنگ کی ٹریننگ بھی ایسی جو گھر پر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جمپنگ، ہرڈل ریس اور ٹریننگ سب شاندار ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ملتوی کیے گئے ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا اور اب ٹوکیو گیمز کا انعقاد آئندہ سال 23 جولائی سے ہو گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کو ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ تاہم 2021 میں انعقاد ہونے کے باوجود اولمپکس کو ٹوکیو 2020 کا نام ہی دیا جائے گا۔25اگست 2020 سے شروع ہونے والے پیرالمپکس کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب گیمز کا انعقاد آئندہ سال 24اگست سے 5 ستمبر 2021 تک کھیلے جائیں گے۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر تھامس باک کا کہنا ہے کہ ٹوکیو 2020 کی انتظامی کمیٹی، ٹوکیو میٹروپولیٹن گورنمنٹ، جاپانی حکومت اور دیگر تمام متعلقہ افراد کے ساتھ کام کرنے کے لیے پراعتماد ہوں۔ انسانیت اس وقت تاریک سرنگ سے گزر رہی ہے، اس سرنگ کے اختتام پر ٹوکیو اولمپکس روشنی بن سکتے ہیں۔انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن کا مزید کہنا تھا کہ جب آئندہ سال پیرالمپکس کا انعقاد ہو گا تو یہ انسانیت کے اتحاد، انسانی جرات کا مظہر ہو گا۔ اب جبکہ پیرالمپکس کے انعقاد میں 512دن باقی ہیں تو تو پیرالمپکس تحریک سے جڑے تمام افراد کی ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ محفوظ رہیں۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور وائرس سے متاثرہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اکٹر ملکوں کی جانب سے ایونٹ کو ملتوی کرنے کے مطالبات کیے گئے تھے۔بالآخر مسلسل مطالبات کے پیش نظر گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ اولمپکس کے مقابلوں کے لیے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے عالمی سطح پر متاثر ہونے والے دیگر ایونٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ سال امریکا میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کو بھی ایک سال کے لیے منسوخ کردیا گیا ہے۔ورلڈ ایتھلیٹس چیمپیئن شپ کا انعقاد آئندہ سال اوریگو میں 6اگست سے 15اگست 2021 تک ہونا تھا لیکن اب اس کا انعقاد 2022 میں ہو گا۔یاد رہے کہ جدید اولمپکس کو جنگوں کے سوا کسی بھی دور میں ملتوی نہیں کیا گیا۔آخری مرتبہ اولمپکس کو 1940 میں جنگ عظیم دوئم کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا اور حسن اتفاق یہ کہ اس سال بھی اولمپکس کا انعقاد ٹوکیو میں ہی ہونا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -