تبلیغی جماعت کے رکن پرکروناوائرس کاحملہ، لیاقت پورانتظامیہ کی دوڑیں

  تبلیغی جماعت کے رکن پرکروناوائرس کاحملہ، لیاقت پورانتظامیہ کی دوڑیں

  

لیاقت پور (نامہ نگار) تبلیغی جماعت کے رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لیاقت پور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، سات مشتبہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور کے آئسولیشن یونٹ منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق 13 مارچ کو اسلام آباد سے تبلیغی جماعت کے نو ارکان صدیق اکبر کالونی کچی منڈی لیاقت پور کی مسجد میں ٹھہرے اور 6روز قیام کے بعد (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

19 مارچ کو واپس اسلام آباد چلے گئے جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے چارسدہ کے رہائشی محمد زرین کا ٹیسٹ مثبت آیا اس پر اسلام آباد انتظامیہ نے فوری طور پر لیاقت پور انتظامیہ کو مطلع کیا جس پر مسجد کے خطیب اور موذن سمیت 7افراد کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لیاقت پور میں قائم آئسولیشن یونٹ منتقل کیاگیا جہاں ان کے خون کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ نمونہ جات کے حتمی رزلٹ آنے تک ان افراد کو آئسولیشن سینٹر میں ہی رکھا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -