اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

  

اسلام آباد (آئی این پی) ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو کرداراداکرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں کوہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔اس دوران وزیراعظم نے پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ بنانیکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -