کروناکے حوالے سے اقدامات ناکافی، وزیراعظم آئسولیشن میں ہیں، افتخارخان

  کروناکے حوالے سے اقدامات ناکافی، وزیراعظم آئسولیشن میں ہیں، افتخارخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ (نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و ممبر قومی اسمبلی مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمد خان نے ایگری فورم رجسٹرڈ مظفرگڑھ کے ضلعی صدر مہرراشدنصیرسیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا خطاب انتہائی مایوس کن(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

تھا۔ایک طرف وہ عالمی سطح پر وبا کا ذکر کر رہے تھے اور وزیراعظم برطانیہ کو کورونا وائرس کا ذکر کر رہے تھے تو دوسری طرف وہ عالمی سطح پر اس کے سدباب کے لئے لاک ڈاؤن کی مخالفت کر رہے تھے۔ جبکہ ان کے پنجاب کے وزیر جہاں پر ان کی اپنی حکومت ہے وہ لاک ڈاون کو فائدہ مند ثابت کر نے پر لگے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشدہ لاک ڈاون کو فائدہ مند قرار دے رہی ہیں اور اسی طرح کے پی کے کے وزیر بھی لاک ڈاون کو فائدہ مند قرار دے رہے ہیں۔انہوں کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم آئسولیشن میں ہیں کہ ان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ پورے ملک میں لاک ڈاون ہے۔ اور ان کے وزیر کیا کہے رہے ہیں۔ سونے پر سہاگہ وزیراعظم نے اپنی پالیسی کے حوالے سے بھی منافی بیان داغ دیا جبکہ پڑوسی ملک کے وزیر اعظم نے اپنی قوم سے سخت اقدامات کرنے پر پیشگی معافی مانگتے ہوئے اسے واحد حل قرار دیا ہے اور اس میں مزید سختی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کم علمی پر آج پوری دنیا میں پاکستان کے وزیراعظم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں آئندہ چند روز میں گندم کی ہارویسٹنگ کا سیزن شروع ہونے جا رہا ہے اس کے لیے ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ تھریشر اور ہارویسٹر کی مرمت کے لیے ان کی ورکشاپ کو کھولنے کا اعلان کرے تاکہ کاشتکار گندم کی کٹائی کی تیاری کر سکیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی کسانوں کی ہمدرد جماعت ہے۔
افتخارخان