کروناسے بچاؤ کیلئے سماجی رابطے محدود کرناپڑیں گے، مہناز سعید

  کروناسے بچاؤ کیلئے سماجی رابطے محدود کرناپڑیں گے، مہناز سعید

  

مظفرگڑھ،کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل مہناز سعید نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے سماجی رابطے محدود کردیں اور خود کو اپنے خاندان کے دیگر افراد کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں تاکہ اس (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

موذی وباسے محفوظ رہا جاسکے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے ہر شعبے کے افراد کا خیال ہے بالخصوص مزدور طبقہ کیلئے ان کے دل میں بڑی ہمدردی ہے، اس تمام صورتحال سے مزدور طبقہ ہی زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جس کیلئے انہوں نے اور حکومت پنجاب نے مالی امداد اور راشن کی فراہمی کیلئے اعلان کیا ہے جو ایک فول پروف لائحہ عمل کے تحت حقدار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 4ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انصاف امدادی پیکج کیلئے 10ارب روپے مختص کردیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی سے مل کر حقدار تک اس کا حق ضرور پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی غلط رہنمائی کی جارہی ہے موقعہ پرست عناصر اپنی دو نمبریوں میں مصروف ہیں اور عوام کو فارم کے نام پر ٹھگا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام ایسے عناصر سے دور رہے،حکومت کی طرف سے رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی، موبائل اپپ کے ذریعے یا ایس ایم ایس کیلئے مستحق افراد اپنے رجسٹریشن کراسکتے ہیں، اگر کوئی موبائل استعمال نہیں کرتا تو کسی بھی ذمہ دار شہری سے مدد لے سکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -