محمد حفیظ ٹی 20ورلڈ کپ تک پاکستان کی نمائندگی کے خواہاں

  محمد حفیظ ٹی 20ورلڈ کپ تک پاکستان کی نمائندگی کے خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور اس کے بعد باعزت انداز میں انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا لیکن دنیا بھر میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔ کرکٹ سے مکمل کنارہ کش ہونے کے بعد فیصلہ کروں گا۔دیکھوں گاکہ زندگی کہاں لے جاتی ہے، ا?یا کوچنگ میں جاؤں گا یا کسی اور شعبے میں قسمت آزماؤں گا۔وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں عزت اور کامیابیوں کے ساتھ کرکٹ کو الوادع کہنا چاہتا ہوں۔ ابھی میں نے مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔ ریٹائر منٹ کے بعد مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔میرے پاس انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کے بعد میرے پاس انٹر نیشنل لیگ کھیلنے کا ا?پشن موجود ہے۔ میرے جسم اور میری کارکردگی میں کچھ ایسے سال موجود ہیں جنہیں میں کھیل کے میدان میں صرف کرنا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ رواں سال 17اکتوبر کو محمد حفیظ چالیس سال کے ہوجائیں گے۔