غیراخلاقی ویڈیوز، اے ایس آئی سمیت 3ملزموں کاکل تک جسمانی ریمانڈ منظور

  غیراخلاقی ویڈیوز، اے ایس آئی سمیت 3ملزموں کاکل تک جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نوجوانوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث اے ایس آئی نوشیروان سمیت 3 ملزمان کا کل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزمان اے ایس آئی نوشیروان سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

گروہ میں شامل خواتین امیر گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے موبائل فون کے ذریعے دوستی کرکے انہیں گھر بلاتی ان کے ساتھ غیر اخلاقی خفیہ ویڈیو بنا لیتی جس کے بعد گروہ کے دیگر ارکان متاثرہ نوجوان کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے اگر متاثرہ شخص پولیس کے پاس مدد کے لئے جاتا تو گروہ میں شامل پولیس اہلکار متاثرہ شخص اور بلیک میلر کے درمیان پیسے کے لین دین  کے ذریعے  معاملہ حل کرا دیتے، اس گروہ سے متاثرہ نوجوان بدنامی کے ڈر سے خاموش ہو جاتے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیوز اور رقوم کی برآمدگی ہونا باقی ہے جس پر عدالت نے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔دوسری جانب ڈی پی او خانیوال نے اے ایس آئی نوشیروان کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ دوران تفتیش نوشیروان کے انکشافات پر پولیس نے ایک اور ملزم علی عمران کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
منظور