ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کرونا وائرس کیخلاف کاغذی کاررائیوں کاانکشاف

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کرونا وائرس کیخلاف کاغذی کاررائیوں کاانکشاف

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف کاروائی کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا سکے ہیں، ڈپٹی کمشنر عبدالعامر خٹک اور پنجاب حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دینے اور تصاویری کاروائی پوری کرنے کیلئے غیر معیاری اور(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

ناقص سپرے مشین خرید لیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام محکموں کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام محکموں کی جانب سے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن ویسٹ مینجمنٹ کے پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گذشتہ کء دنوں سے غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، قرنطینہ میں کام کرنیوالے سینٹری ورکرز کو غیر معیاری کٹس، ماسک اور سینی ٹائرز دیئے گئے ہیں غازی یونین کی جانب سے بھی پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت اور ناقص کارکردگی پر مسلسل احتجاج کیاجارہا ہے، گذشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افیسران نے ڈپٹی کمشنر عبدالعامر خٹک کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سٹرکوں پر جراثیم کش سپرے کرنے کیلئے غیر معیاری مشین خرید کر لی ہیں واضح رہے ان دستی مشینوں کو کم رقبہ کی فصلوں پر زرعی ادویات کا سپرے کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ جراثیم کش سپرے کیلئے آٹو میٹک بڑی سپرے مشینوں کو استعمال کرے، مذکورہ مشین کورونا وائرس کے خلاف کاروائی میں استعمال نہیں ہو سکتی ہیں صرف تصاویری نمائش کرکے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -