بیوی، بچے کاقتل، ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

  بیوی، بچے کاقتل، ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

  

ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیوی اور بچے کو قتل کرکے نعش کنویں میں پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم غلام سرور کے خلاف مقتولہ کے چچا محمد اصغر نے 19 مارچ کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اٹھنگل چوک کے پاس کنویں میں 35 سالہ رانی بی بی کی لاش ڈیڑھ سالہ بچی عفتہ سمیت ملی تھی۔پانچ بچوں کی ماں مقتولہ رانی بی بی کا گلہ کٹا ہوا تھا،جس پر مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل اور خون آلود کپڑے برآمد کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -