ملتان:245کلومیٹر سڑکوں کو جراثیم کش پانی سے دھونے کاحکم

  ملتان:245کلومیٹر سڑکوں کو جراثیم کش پانی سے دھونے کاحکم

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور 1122کو ملتان بھر کی 245کلومیٹر سٹرکوں کو جراثیم کش پانی سے دھونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں گذشتہ روز میٹرو پولیٹن کارپوریشن(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

انتظامیہ نے سٹرکوں کی لسٹوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن، تحصیل کونسلز اور 1122انتظامیہ کو سٹرکوں کو جراثیم کش پانی سے دھونے کے احکامات کئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے میٹرو پولیٹن اور تحصیل کونسل ملتان، شجاع آباد، جلالپور پیروالا انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 1122کے تعاون سے کلورین ملے پانی سے تمام سٹرکوں کو دھوئیں تاکہ کورونا وائرس سے عوام کو بچایا جا سکے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور 1122 نے روزانہ کی بنیاد پر شیڈول مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر ملتان کو بھیجوا دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -