مشکل کی گھڑی میں غریبوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، عبدالرحمان کانجو
لودھراں (نمائندہ پاکستان)رکن قومی اسمبلی اور نون لیگ ملتان ڈویڑن کے صدر عبدالرحمان خان کانجو نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کے جن لوگوں کے ساتھ جینے مرنے اور ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا تھا اس مشکل گھڑی میں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
انہیں اکیلا کیسے چھوڑ سکتے انہوں نے یہ بات آج یہاں ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے نون لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تینوں تحصیلوں کے چیئرمین وائس چیئرمینوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے میں کہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں ہمیں متحد ہونے اور 1947۔ 1965 اور 1971 کے جذبہ کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے مصیبت کے اس وقت میں ضرورت مند بھائیوں کی مدد ہماری بخشش کا ذریعہ بن سکتی ہے انہوں نے مزید کہا اس وقت کورونا وائرس نے پاکستان کے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہوا ھے اس وقت ہمیں اپنے پروردگار سے معافی اور مدد مانگنی چاہئیانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کرکے اپنی زندگیوں کو محفوظ کرتے ہوئے اس سے نجات حاصل کرنی ہے اور اس مصیبت کی گھڑی میں جہاں حکومت اور انتظامیہ کوشاں ہے وہیں ہمیں بھی سیاست کی بجائے متحدہوکر حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے پریشان حال بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔