خاندانی منصوبہ بندی، آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

خاندانی منصوبہ بندی، آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ بہبودآبادی پروگرام کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں‘ حکومت نے بہبودآبادی کے صوبہ بھرکے تمام افسران کوبھی ہدایت کی کہ وہ بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی پرقابوپانے کے لیے بھرپورمحنت سے محکمانہ ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کامحاسبہ کیاجائے گااورمحنتی سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -