ملتان: انتظامیہ کاڈس انفکشن مہم شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان: انتظامیہ کاڈس انفکشن مہم شروع کرنیکا فیصلہ

  

ملتان (کورٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویثرنل انتظامیہ نے ڈس انفکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔کمشنر ملتان ڈویثرن شان الحق نے ڈویثرن میں عوامی(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

مقامات پر ڈس انفکشن کیبن لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویثرن کی تمام سبزی فروٹ منڈیوں کے باہر ڈس انفکشن کیبن لگائے جائیں،ڈویثرن کے اضلاع کو ڈس انفکشن مہم کے تحت زونز میں تقسیم کیا جائے۔تمام عوامی مقامات کو جراثیم کش ادویات سے دھویا جائے۔انہوں نے کہا آٹا سیل ٹرکنگ پوائنٹس اور دیگرعوامی مقامات پر سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ گراں فروشوں ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے۔کمشنر شان الحق نے ججز،وکلاء اور سائلین کی حفاظت کیلئے بھی اقدامات کا حکم د ے د یا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے داخلی راستوں پر خصوصی سکریننگ پوائنٹس قائم کئے جائیں اور سینیٹائزرز بھی مہیا کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحبان سے ملکر مشترکہ حکمت عملی تیار کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -