ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور کلیم اللہ بھٹی کاسنٹرل جیل کادورہ،معمولی جرائم میں ملوث قیدی رہاکرنیکاحکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور کلیم اللہ بھٹی کاسنٹرل جیل کادورہ،معمولی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)چوہدری انوار الحق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پورنے کلیم اللہ بھٹی سول جج بہاول پور کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پورکاماہانہ دورہ کیا۔اس (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

موقع پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی ججزنے ویمن وارڈ‘ ہسپتال‘کچن اسیران اورمختلف بیرکس کاوزٹ کیااوراسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے ججزنے اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کوفراہم کی جانے والے سہولیات پراطمینان کااظہار کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث چھ نفراسیرن کوذاتی مچلکے پررہاکرنے کاحکم دیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر خان اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسدطارق بھی ہمراہ تھے۔
قیدی