لاہور سے احمد پور شرقیہ جانیوالے 19افراد کی سکریننگ سڑکوں پرجراثیم کش سپرے
میلسی(سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) لاہور سے احمد پور شرقیہ جانیوالے دو خاندانوں کے 19 افراد کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور پاک آرمی کی ٹیم نے میلسی میں روک لیا(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
اور پورے خاندان کی سکریننگ کرتے ہوئے انہیں ضلع بہاولپور داخلے کی اجازت دی گئی اسسٹنٹ کمشنرانور علی کانجو نے بتایا کہ لاہور سے آنے والی مذکورہ دو فیملیوں کے افراد بغیر کسی حفاظتی اقدامات اور سکریننگ کے سفر کرتے ہوئے دو منی ٹرکوں کے ذریعے میلسی پہنچے جہاں ہماری سیکورٹی ٹیم نے انہیں روک کر جانچ پڑتال کی اور ان کی سکریننگ کرنے کے بعد مذکورہ منی ٹرکوں پر جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد روانہ کیا گیا اسی طرح رکشے کے ذریعے کراچی سے میلسی پہنچنے والے 5 افراد کی بھی سکریننگ کی گئی اس موقع پر چیف آفیسر چوہدری محمد اکرم واہلہ، ایم ایس ڈاکٹر راؤ خلیل احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
سپرے