قتل مقدمہ،ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

  قتل مقدمہ،ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

  

ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سگی بہن کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

مظفرآباد کے مطابق ملزم شہباز اکمل کے خلاف پروین مائی نے 10 مارچ کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم 9 مارچ کو گھر پر آیا جہاں اس کی بیٹی شہناز بی بی مدعیہ کے ہمراہ گھر میں ہی موجود تھی۔ ملزم شہباز اکمل نے اچان بیٹی پر فائر کردیئے اور شور ہونے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی تھی۔ ملزم کو مقدمہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جس سے آلہ قتل کی برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

منظو ر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -