کسٹم ٹیمیں متحرک:ملتان سمیت مختلف شہروں میں سمگلرز کاگھیرا تنگ

  کسٹم ٹیمیں متحرک:ملتان سمیت مختلف شہروں میں سمگلرز کاگھیرا تنگ

  

ملتان(نیوز رپورٹر)(کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان نے ڈی جی خان۔ملتان اور صادق آباد میں سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے لگڑری گاڑیاں۔کپڑا۔سپئر پارٹس اور ٹائرز قبضے میں لے کر تحقیقات کا آ غا ز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائرکٹر کسٹم انٹیلی جنس ملتان ڈاکٹر عدنان اکرم کی ہدائت پر اسٹنٹ ڈائر یکٹر جاوید رضا نے صادق آبار۔ڈی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

جی خان اور ملتان کی ٹیموں کو الرٹ کر تے ہوئے کاررواء کے احکامات جاری کئے۔جس پر صادق آباد کے انسپکٹر محسن شاہ نے کاروائی کرتے ہو ئے 7 لگثری گاڈیاں اور کپڑا جس کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے ہے قبضے میں لے لیں۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان کے انسپکٹر سردار عدنان چانڈیو نے ٹیم کے ہمراہ کا ررواء کر تے ہوئے ایک کروڑ 80 لاکھ مالیت کے ٹائرز۔اور سپیئر پارٹس قبضے میں لے لئے۔ اسی طرح ملتان کے انسپکٹر محمد جمیل حیدر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 7 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قپضے میں لے لیں۔ملتان میں کارروائی کے دوران انسپکٹر محمد جمیل حیدر کی گاڑی کو سمگلروں نے شدید نقصان پہنچا نے کی کوشش کی۔ اس کارروائی میں سمگلر عطاء فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے۔

گھیراتنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -