ڈیرہ قرنطینہ سے76زائرین صحت یاب ہوکرگھروں کوروانہ

ڈیرہ قرنطینہ سے76زائرین صحت یاب ہوکرگھروں کوروانہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان کے قرنطینہ سنٹر سے صحت یاب ہونے والے مزید76 زائرین گھروں کو روانہ کر د یا گیا۔ائر پورٹ کے نزدیک قائم قرنطینہ سنٹر سے پاک آرمی کے بریگیڈئیر حسین مسعود،کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

دیگرنے زائرین کو روانہ کیا.پاک آرمی کی طرف سے بریگیڈئیر حسین مسعود نے زائرین کو جوس،بسکٹ،دالیں اور دیگر اشیاء کے پیکٹس دئیے۔اس موقع پر بریگیڈئیر حسین مسعود نے زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین گھر وں میں محتاط رہیں،غیر ضروری میل جول سے اجتناب کیا جائے،بریگیڈئیر حسین مسعود نے قرنطینہ سنٹرز ڈیرہ غازی خان میں سہولیات اور بہتر انتظامی امور پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا.کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ، میانوالی، سرگودھا، چکوال،اٹک، رحیم یارخان، فیصل آبادگوجرانوالہ اور دیگر شہروں کے زائرین کو آج روانہ کیا گیا اور متعلقہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کو زائرین کی روانگی کے حوالے سے باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ زائرین کو الگ بسوں،ویگنوں اور دیگر ٹرانسپورٹ میں روانہ کیاگیا ہے کمشنر نے کہا کہ تمام زائرین صحت مند ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں۔ زائرین کے چہروں پر خوشی دیکھ کر انتظامی افسران، پولیس ڈاکٹرز اور دیگر اداروں کے افسران و ملازمین کی تھکاوٹ دور ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سے پہلے 441زائرین کو ان کے گھروں کیلئے روانہ کیا گیا اور ابتک 500 سے زائد زائرین صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔۔قبل ازیں ٹرانسپورٹ،زائرین اور ان کے سامان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی ٹیموں نے سپرے کیا۔ زائرین کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی بھی دی گئی۔زائرین نے بہتر دیکھ بھال،مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قرنطینہ سنٹرز ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی بہتر دیکھ بھال اور دیگر امور اور انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور جینیٹوریل سٹاف کو گلدستے، کیک اور دیگر تحائف بھجوائے گئے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تحائف ڈاکٹرز اور سٹاف کے حوالے کئے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پھول اور کیک بھجوانے کا مقصد ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور صفائی عملہ کی خدمات کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹرز اور سٹاف سے خود ملیں اور مشکل کی گھڑی میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال اور دیگر امور کی بہتر انجام دہی پر ان کی طرف سے شکریہ ادا کریں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمدسکھانی اوردیگربھی موجود تھے۔

روانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -