کرونا وائرس کیخلاف جنگ، مزدوروں کو جلد امداد مل جائیگی، مینا جعفرلغاری

  کرونا وائرس کیخلاف جنگ، مزدوروں کو جلد امداد مل جائیگی، مینا جعفرلغاری

  

جام پور (نامہ نگار) مصیبت کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت پنجاب دیہاڑی دار افراد کے لیے ریلیف پیکج اعلان کر دیا۔ جلد امداد لوگوں تک پہنچ جائے گی۔ اس مرض سے گھبرانا نہیں ہے۔ گھر وں میں رہ کرکے اس بیماری سے جنگ لڑی جاسکتی (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

ہے۔ یہ بات سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفرخان لغاری نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کرونا وائرس فنڈ ز قائم کرتے ہوئے ٹائیگر فورس تشکیل دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے بارہ ارب روپے کا ریلیف پیکج کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی جس کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ہر فرد اس بیماری سے لڑنے کے لیے اپنے اپ کو تیار رکھے اور گھر میں رہ کرکے ہی اس بیماری سے لڑا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں سے ٹیلی فون پر بات کی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مینا جعفر لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -