مختلف شہروں میں آٹابحران برقرار، منافع خور چنددنوں میں مالامال

  مختلف شہروں میں آٹابحران برقرار، منافع خور چنددنوں میں مالامال

  

وہاڑی، شجاع آباد، رحیم یارخان (بیورو رپورٹ، نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) شجاع آباد میں آٹے کا بحران پر قابو نہ پایا جا سکا غریب عوام آٹے کیلئے خوار ہوکر حکومت کو بددعائیں دیتے خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹ گئے معلوم ہوا ہے کہ وہ چند سیل پوائنٹ پر معمولی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

آٹے کی سپلائی کرنے کے بعد آٹا ذخیرہ اندوزوں کو فروخت کرنے کا ا نکشاف ہو اہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شجاع آباد کی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں سے ڈیل کر کے انہیں کھلی چھٹی دی ہوئی ہے فوڈڈیپارٹمنٹ اور فلور ملزمالکان کی ملی بھگت سے شجاع آباد میں آٹے کی سپلائی بہت کم ہو رہی ہے جو سپلائی ہو رہی ہے وہ بھی کرپشن کی نذر ہو رہی ہے اس بابت شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب سٹیزن پورٹل پر شکایت بھی ارسال کر دی گئی جس میں اس معاملہ کی اعلیٰ سطح پرانکوائری کر ا کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کیلئے کہا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر آٹے کی سپلائی کرائی جائے۔رحیم یار خان کے علاقوں بدلی شریف‘ بستی قیصرچوہان‘ کڑمان سنگھ‘ راجن پور کلاں وگردونواح میں آٹے کا شدید بحران ہے‘ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے عوام کو خودساختہ مہنگائی پیدا کرکے ذلیل وخوار کرنا شروع کردیا‘ 2ہزار سے 22سو روپے کی قیمت پر غریب مزدورو طبقہ آٹا خریدنے پر مجبور‘ ہیں آٹے کے خودساختہ بحران پر ضلعی انتظامیہ کا کہیں نام ونشان نہیں ہے۔انجمن اصلاح معاشرہ موضع قیصر چوہان کے صدر محمود حسن چوہان‘ مولانا محمدلقمان‘ عبدالعزیز پہوڑ‘ ظہیر عباس چوہان‘ سیٹھ غلام مصطفی‘ امداد اللہ چوہان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ افسوس ہے کہ قوم ایک موذی وائرس سے ذہنی پریشانی کا شکار ہے‘ لاک ڈاؤن سے غریب عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہے جبکہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں نے خودساختہ مہنگائی پیدا کرکے عوام لو لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ دیہی علاقوں کے عوام کو نہ تو تاحال کسی حکومتی ریلیف پیکیج سے کوئی فائدہ مل رہا ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عوام کو ریلیف دینے کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے مگر دیہی علاقوں کے عوام آٹا‘ گھی‘ دالیں‘ چینی ور سبزی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔وہاڑی میں سٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی مبینہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شہر اور گردونواح میں آٹے کابحران شدت اختیار کرگیاہے کئی روز سے آٹا نہ ملنے کی وجہ سے کئی گھروں میں کھانا نہیں بن سکا ہے آٓٹا کے تلاش میں شہر اور گردونواح سے سینکڑوں مردوخواتین لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اکھٹے ہوگئے ہیں اور ہاتھا پائی بھی کی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ رش کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔

آٹا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -