ٹبہ سلطان پور: نوجوان میں کرونا کی تصدیق، گھر قرنطینہ میں تبدیل

  ٹبہ سلطان پور: نوجوان میں کرونا کی تصدیق، گھر قرنطینہ میں تبدیل

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور میں نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس میں مبتلامریض کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کرتے ہوئے گھر کے18افراد قرنطینہ کردیا گیا تفصیل کے مطا بق ایک ماہ قبل سعودی عرب(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

سے واپس آنے والے ٹبہ سلطان پورکے رہائشی نوجوان میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی نوجوان میں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پولیس، احساس اداروں کے اہلکاروں اور محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان عبدالرشید کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کرتے ہوئے گھر کے تمام18افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے قرنطینہ کیے گئے افراد میں متاثرہ مریض کے والدین، بیوی بچے اور بھائی شامل ہیں عبدالرشید میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور علاقہ کی عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کا مریض تصدیق ہو نے کے بعد ٹبہ سلطان پور شہر کو مکمل طور پر سیل کیے جانے کا امکان ہے اور کسی بھی وقت شہر کو مکمل طور پر سیل کر نے کے لئے اقدامات کیے جاسکتے ہیں علاقہ کی عوام نے بھی حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ وہاڑی سے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹبہ سلطان پور میں کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے کنٹرول کرنے کے لئے سخت ترین اقدامات کر نے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ وائرس مزید نہ پھیل سکے۔ ٹبہ سلطان پور میں قطب پور روڈ پر زرعی ترقیاتی بینک کے قریب سعودی عرب سے آنے والے نوجوان عبدالرشید میں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کے گھر کے باہر درازے پر محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ مل کرپوسٹر اویزہ کردئیے ہیں جس پر عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے گریزکریں۔ ٹبہ سلطان پورکے آئسولیشن سنٹر دانش اسکول میں کورونا وائرس کے شبہ میں 21افرادداخل ہیں جن کے ٹیسٹ صبح شام کیے جارہے ہیں تمام افراد کی محکمہ صحت کے تعینات ملازمین مکمل طور پر کیئر کرنے میں لگے ہوئے ہیں ٹیسٹ ابھی تک تو تمام افراد کے درست آرہے ہیں لیکن پھر بھی تمام مشتبہ مریضوں کو مزید چند دن تک آئسولیشن سنٹر ٹبہ سلطان پور میں رکھا جائے گا تمام 21افرادکی صحت،خوراک اور دیگر تمام بنیادی ضررویات کا خا ص خیال رکھا گیاہے محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے اب جتنے بھی مریض دانش اسکول کے آئسولیشن سنٹر میں لائے گئے ہیں اُن میں صرف شبہ ہے تصدیق نہیں ہے جب تک مکمل طور پر محکمہ صحت کے آفسران مطمن نہیں ہوتے تمام افراد یہی پر ہی موجود رہیں گے۔

تبدیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -