کروناوائرس کاشبہ، میاں، بیوی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل

کروناوائرس کاشبہ، میاں، بیوی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا سے مشتبہ میاں بیوی داخل ہوگئے ہیں،دونوں میاں بیوی لاہور میں کسی کے گھر کام کرتے ہیں،دونوں کے نمونے لیکر لیبارٹری روانہ کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

چیچہ وطنی کے نواحی گاوں ایل 69-12کے رہائشی میاں بیوی علی شیر ولد فیاض احمد اور شہناز بی بی زوجہ علی شیر کو لایا گیا جنکو ابتدائی چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے سے مشتبہ قرار دیکر ہسپتال کے کورونا آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا اور انکے ٹیسٹ لیبارٹری لاہور بھجوا دیئے گئے معلوم ہوا ہے کہ دونوں میاں بیوی ماڈل ٹاون لاہور میں کسی کے گھر کام کرتے ہیں وہاں سے گھر والوں نے انہیں فارغ کر کے واپس بھیج دیا ہے۔

داخل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -