بوریوالا: پانی کے نکاسی پردوفریقین میں جھگڑا،پولیس پارٹی پرحملہ

  بوریوالا: پانی کے نکاسی پردوفریقین میں جھگڑا،پولیس پارٹی پرحملہ

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر) گندے پانی کے نکاس پر گاؤں کے دو فریقین میں ڈنڈوں سوٹوں سے لڑائی ہوگئی 15 کی کال پر امداد کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر خواتین نے حملہ کرکے پولیس کی درگت بنا دی تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 291 ای بی میں گھر کے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

باہر گندے پانی کے گٹر کا پانی نکالنے کے تنازعہ پر نور احمد رندھاواجٹ گروپ اور بشیر احمد ڈوگر میں گزشتہ روز ڈنڈوں سوٹوں سے لڑائی شروع ہو گئی عورتیں بھی میدان میں کود پڑیں بتایا جاتا ہے نوراحمد جٹ گروپ کے مردوں اور عورتوں نے بشیر ڈوگر کی عورتوں پر سوٹوں سے حملہ کر دیا فریقین میں لڑائی کے دوران شہری نے 15پر پولیس کو کال کر دی گئی جس پرپولیس چوکی جملیرا پ موقع پر پہنچ گئی گئی بشیر جٹ گروپ کی ڈنڈا بردار فورس جس میں عورتیں بھی شامل تھی نے چوکی انچارج راؤ عمران سمیت پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے خوب تشدد کیا. حالات پر قابو پانے کے لئے چوکی انچارج نے اضافی نفری منگوا لی جس میں ایلیٹ فورس بھی شامل تھی موقع پرپہنچ کر پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان نور احمد اور الطاف حسین وغیرہ کو گرفتار کر لیا اور تھانے لے گئے پولیس کی طرف سے قالونی کاروائی جاری ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -