کرونا،انجلیناکی بریڈ پٹ کو بچوں سے دور رہنے کی ہدایت

کرونا،انجلیناکی بریڈ پٹ کو بچوں سے دور رہنے کی ہدایت
کرونا،انجلیناکی بریڈ پٹ کو بچوں سے دور رہنے کی ہدایت

  

لاس اینجلس (اے پی پی) اداکارہ انجلینا جولی نے کورونا وائرس کے باعث بریڈ پٹ کو بچوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔ اداکارہ ان دنوں وباء کورونا وائرد کے باعث نہ صرف خود سب سے دوری اختتیار کئے ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے سابق شوہر اور بچوں کے والد بریڈ پٹ کو بھی بچوں سے عارضی طور پر دوری اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، بریڈ پٹ علیحدگی کے بعداپنے بچوں کو روزانہ آکر ملتے ہیں۔ انجلینا جولی نے اپنے 18سالہ بیٹے میڈوکس جو کہ جنوبی کوریا کی یونیورسٹی میں مقیم تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان کا موجودہ سمسٹر منسوخ کر دیا ہے اور موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ گھر میں اپنی والدہ کے پاس وقت گزاریں گے۔ 16سالہ پیکس، 15سالہ زہارا، 13سالہ شیلو،جڑواں نوکس اورویوین بھی بھی والدہ کے ساتھ گھر میں بند رہیں گے۔

مزید :

کلچر -