راجن پور:دیہاڑی دارمزدوروں، محنت کشوں کااللہ حافظ، انتظامیہ غائب

  راجن پور:دیہاڑی دارمزدوروں، محنت کشوں کااللہ حافظ، انتظامیہ غائب

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور کے ایسے غریب خاندان جن کے افراد،بچے اور خواتین روزانہ وہفتہ وار اُجرت پر کام کرتے تھے جن میں اکثریت دیہاڑی دار مزدور، موٹرسائیکل رکشہ چلا نے والے، ورکشاپوں،دوکانوں پر محنت مزدوری کر نے والے افراد،(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

گھروں میں صفائی ستھرائی کاکام سرانجام دینے والی خواتین سبھی بے روزگار ہو کرگھر بیٹھ چکے ہیں ان متاثرین نے میڈیا کے توسط سے وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہمیں بھوکوں مر نے سے بچایا جائے گھر کے سبھی افراد اب بے روزگار گھر بیٹھ چکے ہیں اب محلہ کے دو کاندار بھی ہمیں اشیاء ضروریہ اُدھار نہیں دے رہے اُنہوں نے فی الفورامداد فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -