رحیم یارخان: 60سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق

  رحیم یارخان: 60سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ) کورونا وائرس سے ایک اور شہری متاثر ہوگیا‘ متاثرہ شخص کو چند روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر شیخ زید ہسپتال لایاگیا تھا‘ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔ تفصیل کے مطابق حسن کالونی کے رہائشی 60 سالہ محمد اکرم بھٹی نامی(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

شخص کوچند روز قبل طبیعت خراب ہونے پر شیخ زید ہسپتال لایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے وائرس کی تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کئے تھے۔ گذشتہ روز میڈیکل رپورٹ آنے پر 60سالہ محمداکرم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو مزید طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کے اہل خانہ میں بھی کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کیلئے بہت جلد تمام اہل خانہ کا چیک اپ کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -